مصنف: حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب
ناشر: کتب خانہ مظہری کراچی پاکستان
صفحے: 34
تفصیل: اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔ http://bit.ly/2ckieYi ساری کائنات کا نظام اللہ تعالیٰ کے نام پاک کی برکت سے چل رہا ہے۔ جو اتنا بڑا نظام ہستی چلا رہا ہے وہ خود کتنا عظیم الشان ہوگا کوئی اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ جس بندے کو اتنی لا متناہی طاقت اور قدرت والے خدا کا قرب عطا ہوگا اس کا مقام دوسرا سمجھنے سے قاصر ہے۔اللہ تعالیٰ کا یہ قرب ان کا نام لینے اور دین کے احکامات پر عمل کرنے سے عطا ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے نام کی خاصیت یہ ہے کہ جس بندے کو ان کا نام لینے کی توفیق ہوگئی گویا وہ اللہ تعالیٰ کے دروازے پر پہنچ گیا۔ شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’لذت قرب خدا ‘‘ میں بیان فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے اور اس قرب میں اضافے کا نسخہ اللہ تعالیٰ کا نام لینے میں ہے۔ ان کا نام مسلسل لینے والا یعنی کثرت سے ذکر کرنے والا ذکر اللہ کی برکت سے ایک دن اللہ تعالیٰ کی ذاتِ پاک کےقرب کی لذت ایسی حاصل کرلیتا ہے جس کی سارے عالم میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

صفحہ ...