مصنف: حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب
ناشر: کتب خانہ مظہری کراچی پاکستان
صفحے: 50
تفصیل: اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔ http://bit.ly/2ckieYi دن کی قدر رات کی تاریکی میں، صحت کی قدر دُکھ، درد اور بیماری میں، اصلی پیر کی قدر نقلی پیروں کو دیکھ کر اور مخلص کی قدر غیر مخلص سے ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے منافقوں کے نفاق کے مقابلے میں صحابہ کے اخلاص کی تعریف کی ہے۔ مخلصین کی صحبت کے بغیر اخلاص نہیں ملتا یہی وجہ ہے کہ اللہ والوں کی محبت مرادِ نبوت ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دے رہے ہیں کہ آپ صحابہ کے پاس بیٹھا کریں تاکہ وہ آپ کی صحبتِ نبوت سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کر سکیں۔ شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ اپنے وعظ ’’مقام ِاخلاص و محبت‘‘ میں نہایت درد بھرے اور دل نشین انداز میں بیان فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے مخلص بندے ان ہی کو قرار دیتے ہیں جو ان کی راہ میں یعنی دین کے احکامات پر عمل کرنے میں ہر قسم کے مجاہدات، تکالیف اور مشقتیں اٹھاتے ہیں اور ہر لمحہ اللہ کو راضی رکھنے کی کوشش کرتے ہیں

صفحہ ...