مصنف: حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب
ناشر: کتب خانہ مظہری کراچی پاکستان
صفحے: 50
تفصیل: اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔ http://bit.ly/2ckieYi غصہ ایسی روحانی بیماری ہے جو مومن کے ایمان کو کڑوا کردیتی ہے۔ غصہ پر قابو پانے کی صفت کی بدولت بہت سے لوگوں کو ولایت کے اعلیٰ مقامات مل گئے۔ غصہ اور غیظ و غضب گھر گھر کی کہانی ہے، غصے کی حالت میں انسان اپنے ہوش و حواس اور اچھے برے کی تمیز کھو بیٹھتا ہے یہی وجہ ہے کہ غصے کی آگ میں جلنے کے باعث میاں بیوی میں علیٰحدگیاں ہورہی ہیں جس کے باعث خاندان کے خاندان برباد ہو رہے ہیں اور نسلیں تباہ ہو رہی ہے، معاشرہ میں قتل کی بڑھتی ہوئی شرح بھی اسی بیماری کاشاخسانہ ہے۔ عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا یہ وعظ ’’علاج الغضب‘‘ نہایت منفرد اور مؤثر مضامین کا عجیب و غریب مجموعہ ہے جو غصے کی بیماری کے علاج کے لیے قرآن و سنت کے حوالوں سے مدلل نسخۂ کیمیا ہے۔

صفحہ ...