مصنف: حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب ناشر: کتب خانہ مظہری کراچی پاکستان صفحے: 50 تفصیل: اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
ہمارے معاشرہ میں بیویوں کے حقوق میں کوتاہی نہایت حساس معاملہ ہے۔ شوہر حضرات کی اکثریت دینی احکامات سے ناواقفیت کی بناء پر بیویوں کی حق تلفی میں ظلم و ستم پر اتر آتی ہے۔ موجودہ دور کی حقوق ِنسواں کی تحریکوں کو خواتین کے ان حقوق کی وسعتوں کی ہوابھی نہیں لگی جو اسلام نے چودہ سو سال پہلے بیان کئے ہیں۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’حقوق النساء‘‘ میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کےمبارک ارشادات کی روشنی میں عورتوں کے حقوق کو جس دل پذیر اور اثر انگیز انداز میں بیان کیا ہے وہ مردوں کی آنکھیں کھول دینے کے لئے کافی ہے۔ اس وعظ کے مطالعہ سے ہزاروں افراد اپنی بیویوں پر ظلم و ستم اور ان کی حق تلفی سے تائب ہوکر خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔