مصنف: حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب ناشر: کتب خانہ مظہری کراچی پاکستان صفحے: 58 تفصیل: اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو آپس میں مل جل کر رہنے کے لیے ایسے نایاب اصول عطا فرمائے ہیں جن کی مثال دینے سے دنیا عاجز ہے۔ اولاد پر ماں باپ کے حقوق ہوں یا شوہر اور بیوی پر ایک دوسرے کے یا سسرال سے متعلق حقوق ہوں، اسلام ان کی ادائیگی کے ایسے احسن طریقے بتاتا ہے جو مثالی معاشرہ کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور ان پر عمل کرنے والوں کی دنیا جنت کا نمونہ بن جاتی ہے۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’عزیز و اقارب کے حقوق‘‘ میں مسلمانوں کےنسبی اور سسرالی رشتے داروں کے حقوق سے متعلق نہایت قیمتی نصائح بیان فرمائی ہیں۔ حضرت اقدس نے احادیث مبارکہ کی روشنی میں ان رشتے داروں سے قطع رحمی کرنے کے جرم کے بارے میں سخت تنبیہ بھی فرمائی ہے۔ اس وعظ کو خاندان اور برادری سے شرعی اصولوں کے مطابق تعلقات بحال کرنے اور ان تعلقات میں بگاڑ سے بچانے کے لیے نہایت مددگار ثابت پایا گیا ہے۔