مصنف: حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب
ناشر: کتب خانہ مظہری کراچی پاکستان
صفحے: 58
تفصیل: اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔ http://bit.ly/2ckieYi اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کیے بغیر دنیا سے چلے جانا انتہائی محرومی کی بات ہے۔اللہ تعالیٰ کی وہ اشد محبت جو اللہ کی ولایت یعنی دوستی کی بنیاد ہے کیسے حاصل کی جائے؟ عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے اس وعظ میں اللہ تعالیٰ سے تعلق کے لیے جو باتیں ارشاد فرمائی ہیں وہ حرزِ جاں بنانے کے قابل ہیں۔ حضرت والا نے جس طرح اپنی ساری زندگی بڑے بڑے اللہ والوں کی خدمت میں گزاری ہے اور ان سے شریعت و طریقت کے جو اسرار و رموز سیکھے ہیں ان سب کا حاصل اس وعظ میں بیان فرمادیا ہے۔ اس وعظ کو پڑھنے کے بعد ان شاء اللہ کوئی بھی اللہ کی محبت کے درد کو محسوس کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ زیرِ نظر وعظ ان تین مواعظ میں سے ایک ہے جن کے متعلق حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ جو میرے تین مواعظ پڑھ لے گا ان شاء اللہ اسے اللہ تعالیٰ کی معرفت و محبت حاصل ہوجائے گی۔وہ تین مواعظ یہ ہیں: ۱) استغفار کے ثمرات، ۲) فضائلِ توبہ، ۳)تعلق مع اللہ۔

صفحہ ...