مصنف: حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب ناشر: کتب خانہ مظہری کراچی پاکستان صفحے: 50 تفصیل: اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
دنیا میں ہر شخص چین اور اطمینان چاہتا ہے۔ کافر ہو یا مسلمان، امیر ہو یا غریب کوئی عقلمند انسان ایسا نہیں جسے چین و اطمینان کی ضرورت نہ ہو۔ اگر کوئی یہ کہے کہ میں بے سکونی اور بے چینی چاہتا ہوں تو اسے دماغی امراض کے ڈاکٹر کے پاس لے جایا جاتا ہے تاکہ اس کے دماغی خلل کا علاج ہوسکے۔ معلوم ہوا کہ سکونِ قلب بین الاقوامی طورپر مطلوبہ شے ہے۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’ذکر اللہ اور اطمینان قلب‘‘ میں اس بات کا تذکرہ فرمایا ہے کہ دلوں کا سکون اور چین انسان کے ہاتھ میں نہیں بلکہ صرف اللہ کی یاد میں ہے۔ اللہ کی یاد سے مراد اللہ کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کرنا ہے۔ شریعت کے مطابق زندگی گزارنے والے کو اللہ تعالیٰ وہ چین اور اطمینان عطا فرماتے ہیں کہ ان کے پاس بیٹھنے والے بھی چین و اطمینان پاجاتے ہیں۔