مصنف: حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب
ناشر: کتب خانہ مظہری کراچی پاکستان
صفحے: 38
تفصیل: اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔ http://bit.ly/2ckieYi خوشی اور غم انسان کی زندگی کا لازمی حصہ ہیں۔ صدمہ و غم میں بھی مومن کامل صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتا۔ کسی پیارے کے انتقال پر انسان صدمہ کی جس کیفیت سے گزرتا ہے شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے وعظ ’’تسلیم و رضا‘‘ کے مضامین اس صدمہ کی تسلی کے لیے مرہم کا اثر رکھتے ہیں۔ حضرت والا نے اپنے اس وعظ میں مومن کو پہنچنے والےصدمہ و غم کے بارے میں جس طرح اللہ کی شانِ رحمت کا ذکر کیا ہے وہ قابلِ و جد اور قرآن و سنت سے مدلل ہے۔ ان شاء اللہ اس وعظ کو پڑھنے سے نہ صرف انسان کو غم کی حالت میں صبر آجاتا ہے بلکہ اس غم کو برداشت کرنے کے لیے تسلی بھی حاصل ہوتی ہے۔

صفحہ ...