مصنف: حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب
ناشر: کتب خانہ مظہری کراچی پاکستان
صفحے: 42
تفصیل: اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔
http://bit.ly/2ckieYi
قیامت دو طرح کی ہیں، انفرادی اور اجتماعی۔ اجتماعی قیامت تو سب جانتے ہیں کہ زمین و آسمان، چاندو سورج اور کائنات کے ختم ہوجانے کا نام ہے۔ لیکن قرآن و حدیث کی رُو سے ایک انفرادی قیامت بھی ہے جوہر فرد پر واقع ہوتی ہے۔ قیامت انفرادی ہو یا اجتماعی دونوں کی وجہ اللہ سے غفلت ہے۔ جب زمین پر کوئی اللہ کا نام لینے والا نہیں رہے گا تو اجتماعی قیامت واقع ہوجائے گی اسی طرح جو دل اللہ سے غافل ہوجائے گا اس پر انفرادی قیامت دنیا ہی میں واقع ہو جاتی ہے۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’ثبوتِ قیامت اور اس کے دلائل‘‘ میں اجتماعی اور انفرادی دونوں قیامتوں کو قرآن اور حدیث کے دلائل سے ثابت کیا ہے۔ حضرت اقدس نے ثبوت قیامت کے جو منفرد دلائل دیے ہیں ان کی روشنی میں بڑے بڑے فلسفی اور سائنس دانوں کو یہ دلائل تسلیم کیے بغیر چارہ نہیں