مصنف: حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب
ناشر: کتب خانہ مظہری کراچی پاکستان
صفحے: 34
تفصیل: اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔ http://bit.ly/2ckieYi اللہ تعالیٰ نے انسان کو دیگر مخلوقات سے جو امتیازی صفت عطا فرمائی ہے وہ اس کا عقل و شعور ہے۔ عقل سے نوازنے کا مقصد اسے صرف دنیا پر لگانا نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور ناراضگی کو پہچاننا، اپنے اصل وطن کے لیے تیاری کی فکر کرنا اور راہِ راست سے گمراہ کر کےجہنم میں لے جانے والے اعمال سے بچنے کی کوشش کرنا ہے۔ شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے اس وعظ ’’مقصدِ حیات‘‘ میں انسان کی توجہ اسی جانب مبذول کرائی ہے کہ دنیا کی لذتیں، راحتیں اور نعمتیں انسان کا سببِ حیات ہیں، مقصدِ حیات نہیں ہیں۔ ان سے اس طرح دل لگانا جو آخرت کی فکر و تیاری سے غافل کردے انتہائی درجے کی نادانی ہے۔ سمجھ دار انسان وہی ہے جسے دنیا کی عارضی رنگ رلیاں، زیب و زینت اور چمک دمک آخرت کی نہ ختم ہونے والی زندگی کی نعمتوں سے غافل نہ کرسکے۔

صفحہ ...