مصنف: حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب
ناشر: کتب خانہ مظہری کراچی پاکستان
صفحے: 82
تفصیل: اہم نوٹ : سلسلہ مواعظ حسنہ کی کتب میں موجود عربی عبارتوں کو درست طور پر دیکھنے کے لیے نور حرا فونٹ نیچے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اور پھر مکتبہ جبریل کی سیٹنگ میں نور حرا فونٹ کو منتخب کر لیں ۔ http://bit.ly/2ckieYi احکامِ شریعت پر محبت کے ساتھ عمل کرنے کا نام تصوف ہے۔ جو تصوف خلافِ شریعت و سنت ہو وہ اللہ کے یہاں مقبول نہیں بلکہ مردود ہے۔ انسان جس طرح دنیاوی ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے ہر دم کمر بستہ رہتا ہے، آگے سے آگے بڑھنے کی دُھن میں جان، مال اور وقت سب جھونک دیتا ہے، اللہ کی راہ میں اس تن دہی سے ترقی کی منازل طے کرنے کا شوق ولگن نہیں رکھتا۔ اس کا سبب اللہ و رسول کی معرفت و محبت اور فکرِ آخرت میں کمی ہے۔ شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا یہ وعظ ’’منازلِ سلوک‘‘ اس محبت و فکر کو بڑھانے میں نہایت معاون و مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس وعظ میں حضرت والا نے جہاں تصوف کے متعدد مسائل کو قرآن و حدیث سے مدلل کیا ہے وہیں اللہ کا راستہ طے کرنے کے لیے جن احکامات پر عمل کرنا ضروری ہوتا ہے ان کی نشاندہی بھی کی ہے۔

صفحہ ...